پیر حافظ غلام عباس کا28واں عرس مبارک15جنوری کو ہوگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پیر طریقت رہبر شریعت حافظ غلام عباس رحمتہ اللہ علیہ کا 28واں سالانہ عرس مبارک بتاریخ 25رجب بمطابق 15 جنوری بروز جمعرات کو بمقام ویور کالونی نمبر 2 مکان نمبر379پر انعقاد پذیر ہو گا۔بابا غلام محمد انصاری کی زیر نگرانی محفل پاک مغرب کے بعد شروع ہو گی اور بعد ازاں لنگر تقسیم ہو گا۔ صاحبزاد ہ شاہین عباس سرور ی قادری ، قاری جاوید قادری، ڈاکٹر افضال احمد سروری قادری، نوید حسن انصار ی، اصغر علی انصاری اورمیاں حنیف نے 28واں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں بھر پور انتظاما ت کئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اویس سلطانی نقابت کرینگے، معروف ثناء خوان محمد وسیم عمر قادری ، شاہد جہان قادری، ڈاکٹر طارق شہزاد راہی ، صوفی محمد ارشاد قادری اور حاجی عبدالغفور قادری گلہائے عقیدت پیش کرینگے، احباب سے اپیل ہے کہ وہ شرکت فرما کر فیض و برکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں