پیر سید سلطان علی شاہ کا عرس 18دسمبر کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ممتاز روحانی شخصیت پیر سید سلطان علی شاہ قادری کا سالانہ عرس 18دسمبر بروز جمعرات 2025ء منعقد ہو گا ، سجادہ نشین الحاج پیر احسن محی الدین شاہ قادری 19دسمبر بروز جمعہ اختتامی دعا کریں گے قدوة السالکین پیر سید سلطان علی شاہ قادری کا سالانہ دو روزہ عرس مبارک 18اور 19دسمبر 2025ء جمعرات،جمعہ بمقام غوثیہ دربار سی بلاک پیپلز کالونی فیصل آباد منعقد ہو گا اختتامی دعا پیر سید احسن محی الدین شاہ سجادہ نشین اختتامی دعا کرینگے اس موقع پر دین اسلام کی سربلندی اور ملک و تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی شرکاء عرس کی تواضع لنگر غوثیہ سے کیجائیگی شرکت کی عام دعوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں