فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نور النسا ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضا فہ ہو رہا ہے اور اس کیلئے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔نور النسا ملک نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کی بلند شرح نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے، ایسے میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور پیٹرولیم پر وصول کی جانے والی لیوی میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی قوتِ خرید تیزی سے جواب دے رہی ہے جسکے باعث نہ صرف گھریلو بجٹ متاثر ہو رہے ہیں ۔




