پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کی ہیں ۔ 18اکتوبر 2007کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طویل ترین جلاوطنی کے بعد وطن آمد پر شاہراہِ فیصل کار ساز کے مقام پر دہشت گردوں نے وہ خونی کھیل کھیلا کہ جس کی بازگشت صدیوں سنائی دے گی ۔ اس المناک سانحہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 177 کارکنوں نے جام شہادت نوش کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں شجاعت اور بہادری کا ایک نیا باب رقم کیا تھا ۔ پیپلز پارٹی ارض پاک کے تحفظ کی خاطر دھشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز کی 19 ویں برسی کے موقع پر انصاری پارک علی ٹان میں سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں۔ ٹکٹ ہولڈر چوہدری عباس گجر ۔ سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ۔ ٹکٹ ہولڈرز چوہدری بشارت رندھاوا ۔ چوہدری نعیم یعقوب گل ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ۔ رہنما مینارٹی ونگ محترمہ طاہرہ انجم ۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر احمد اعوان ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ آفس سیکرٹری شیخ یاسین ۔ نائب صدور میاں خالد بھولا محمد عتیق قریشی ۔ صدر کلچرل ونگ ملک بابر بھٹو ۔ لطیف سہوترا ۔ میاں انتظار حسین ۔ عبد الحمید ڈھلوں انجم چوہدری حاجی زوار شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت رانا نعیم دستگیر خاں نے کی جبکہ اس کے میزبان حلقہ پی پی 117 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عباس گجر تھے ۔ مقررین نے مزید کہا کہ شاہراہِ فیصل میں سانحہ کار ساز جیسی بربریت کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہوگی ۔ اس المناک سانحہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 177 کارکنوں نے جام شہادت نوش کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں شجاعت اور بہادری کا ایک نیا باب رقم کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی ارض پاک کے تحفظ کی خاطر دھشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اس تقریب کے میزبان حلقہ پی پی 117 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری عباس گجر تھے ۔ مقررین نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے۔ ہم آج کے دن کی نسبت سے اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رب العالمین کے حضور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں ۔ تقریب کے آخر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں