پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکور گجر نے عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری جنگیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امن کے اصولوں کے منافی ہیں۔ فلسطین، کشمیر اور دیگر متاثرہ خطوں کی عوام بدستور نا قابل بیان مصائب، نقل مکانی اور جانی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن ، عوامی حقوق اور انصاف کے لیے آواز بلند کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں