سمندری (بیورو چیف)حکو متی پالیسیاں عوام کے کیلئے زہر قاتل بن چکی ہیں،رانا بلال فاروق خاں، ان خیالات کا اظہار رانا بلال فاروق خاں جنرل سیکر ٹری پیپلز پارٹی ڈویژ ن فیصل آباد نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے بڑھتی ہوئے ملک کے اندر مہنگائی نے رعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکو مت اپنے اڑھائی سالہ دور حکو مت میں عوام کو ریلیف مہیا کر نے میں ناکام ہو چکی ہے نہ عوام کو تعلیم کی سہو لتیں میسر ہیں اور نہ ہی صحت کی عوام اپنے علاج و معالجہ کے لیے ہسپتالوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انہیں وہاں ادویات کا ملنا محال ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں عوام کو ریلف مہیا کیا ہے پیپلز پارٹی ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت جو ملک کو ان مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے۔




