گاڑیوں پر ٹیکس اوررجسٹریشن مراعات میں 2سال کی توسیع

کراچی (بیوروچیف) سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں 2 سال کی توسیع کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاس میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صاف، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا۔سندھ کابینہ نے غیر تجارتی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات میں مزید دو سال کی توسیع کردی ۔اور الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں رعایت کا پیکیج منظور کرلیا۔الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس اور رجسٹریشن مراعات 29 مئی 2028 تک جاری رہیں گی، جبکہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق تجویز بھی کابینہ نے منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں