پی آئی اے کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے785 لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے پرواز کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔اس سلسلے میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے اس پرواز کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اسے مزید وسعت ملنی چاہیے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ ہمارا سات دہائیوں پر محیط تعلق ہے، ہم اسے تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، آج ہمارا پرانا دوست واپس آ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں