پی ایس ایل کا12واں ایڈیشن 18مارچ کومنعقد ہوگا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال 18 مارچ سے 2 مئی تک ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مسلسل دوسرے سال لیگ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا فیصلہ یکم ستمبر 2026 کو لندن میں ہونے والے لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں تمام آٹھ فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں پہلی مرتبہ 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جبکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کے بجائے نیلامی کا نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں ریکارڈ 32 ہزار 461 شائقین موجود تھے۔پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نو سال بعد ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں