پی ایس ایکس میں تاریخی مندی انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

کراچی (بیوروچیف) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6500پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے ہوا تاہم کچھ ریکوری کے بعد انڈیکس 5ہزار پوائنٹس کی کمی پر ٹریڈ کررہا ہے۔بھارت نے پاکستان کے 6شہروں پر گزشتہ درمیانی شب میزائلوں سے حملہ کردیا، جس میں 20سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل ایک مک 29اور ایک سخوئی ایس یو 30طیارے مار گئے جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 6500پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پی ایس ایکس میں ایک لاکھ 7ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگئی، جس کے بعد کچھ ریکوری ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ 5 ہزار 16 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 552 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں