اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے بتایا کہ کینیڈا کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔ محی الدین وانی نے کہا کہ کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے مقابلوں کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔




