پی ٹی وی سے نشر ہونیوالا ڈرامہ دھواں شہرت کا سبب بنا،نبیل ظفر

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈرامے دھواں میں ان کے کردار داود کی موت ان کی فرمائش پر کرائی گئی۔دھواں کو 1994 میں پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا تھا، اس میں نبیل نے جاسوس پولیس افسر داود کا کردار ادا کیا تھا، جن کی دشمنوں سے مقابلے کے دوران موت ہوجاتی ہے۔حال ہی میں انہوں نے نیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دھواں میں انہیں ابتدائی طور پر محض6قسطوں کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کا کردار زیادہ قسطوں تک بڑھایا گیا۔ان کے مطابق چونکہ انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ انہیں ایک حد تک کام کرنا ہے، اس لیے وہ ڈرامے میں کام کر کر کے تنگ آگئے اور انہوں نے ٹیم سے کوئٹہ سے واپس جانے کی اجازت مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں