چالاک ملزمان کا دو تاجروں کیساتھ سوا چھ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کادو تاجرو ں کیساتھ سوا چھ کروڑ کا فراڈ،مال کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے،بتایا جاتا ہے کہ غلہ منڈی کے تاجر عدنان نے ریلبازار پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم محمد سلیم نے 4کروڑ30لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔ جبکہ ٹھیکری والا کے علاقہ275ج ب کے شہباز کا کہنا ہے کہ ملزم اسامہ نے کاروبار کی غرض سے ایک کروڑ 95لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلی، پولیس مصروف تفتیش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں