چباں روڈگلی نمبر9میں گٹر کا ڈھکن ٹوٹ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا چوک گلی نمبر 9چباں روڈ میں گٹر کا ڈھکن ٹوٹ گیا۔ جس سے آنے جانیوالوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بارشوں کے دنوں میں اکثر مسافر گر کر زخمی بھی ہوئے اہلیان علاقہ نے واسا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹر پر ڈھکن رکھا جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہ سکیں اور آنے جانے والے لوگوں کو آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں