چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے میجرپاک آرمی ارتضی کو کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک مینجمنٹ،انسداد گداگری،انسداد منشیات اقداما ت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکیوں اور چائنیز کی سکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکوکو آن بورڈ لیا گیا ہے جنہیں انتظامیہ وپولیس کی مکمل معاونت بھی حاصل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہری خوبصورتی کے لئیجاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کیا جارہا ہے جبکہ منی پٹرول پمپس وکھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید سخت اور ضبط شدہ سامان تلف کردیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں نئے ماڈل ریڑھی بازار بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ پہلے سے موجود بازاروں کو مزید پرکشس بنایا گیا ہے۔




