چنیوٹ میں چوروں ،ڈاکوؤں ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ”محفوظ پنجاب”کو عملی جامہ پہنانے کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدا للہ احمد نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگا ن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال،عزت کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں چوروں ، ڈکیتوں ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔ ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈان کرتے ہوئے ڈکیت گینگز سمیت ڈکیتی ،راہزنی،نقب زنی، موٹرسائیکل چوری، مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 300سے زائد ڈکیت ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے 27تولے طلائی زیورات،50سے زائد مسروقہ مال مویشی،2کاریں،35موٹرسائیکلیں،رکشے برآمد کرلئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 53لاکھ روپے سے زائد نقدی،سامان بجلی تاریں، سولر پلیٹیں،پنکھے،ٹیوب ویل پنکھے ،ٹرانسفارمر،ٹوکہ مشین،موٹرز بجلی، موبائل فونز برآمد ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں