چنیوٹ پولیس کا منشیات سمگلرز کیخلاف آپریشن،4مرد 2خواتین گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ڈر گ فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد کی ہدا یت پر ضلع بھر میں چنیوٹ پولیس کی جانب سے منشیا ت سمگلرز،ڈیلرز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر کلیم اللہ، سب انسپکٹر عمران خان نے ٹیم کے ہمراہ کارو ا ئی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرز چار مرد وخواتین کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سٹی پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ چار مرد و خواتین جو کہ بین الاضلاعی منشیات سمگلر ہیں جوکہ فیصل آباد روڈ پر چنیوٹ کی طرف آرہے ہیں۔ایس ایچ او سٹی نے ہمراہی ٹیم فیصل آباد روڈ بائی پاس چوک پر ناکہ بندی کردی۔مشکوک کار کو روک کر چیکنگ کی گئی۔ملزمان نے گاڑی کے مختلف حصوں سے چھپائی گئی اڑھائی من چرس برآمد کروائی۔ملزمان نے چرس گاڑی کی سیٹوں کے نیچے،گاڑی کی ڈگی میں،پیروں کے نیچے بچھے ہوئے میٹ میں،ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے چھپا رکھی تھی۔گرفتارملزمان کا تعلق ضلع گوجرانوالہ،ضلع فیصل آباد سے ہے۔ملزمان چرس کے پیکٹ پنجاب کے مختلف اضلاع میں لے کر جارہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں