چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،18گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ”ڈرگ فری پنجاب” کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے 18 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 16کلو گرام سے زائد چرس، 8کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی، تھانہ رجوعہ، تھانہ کوٹ وساوا، تھانہ بھوانہ ، تھانہ لنگرانہ، تھانہ چناب نگر، تھانہ لالیاں اور تھانہ محمد والا میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں