گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف واردا توں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ منظور سٹی افتاب ٹائون کے محمد ریاض کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور اس کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو ئے اورگھر کی تلاشی لیتے ہو ئے ایک لاکھ روپے نقدی،قیمتی پار چات سلے ان سلے اور گھریلوں سامان چوری کر لیا۔قادری دربار کے توقیر احمد کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے ولڈنگ پلانٹ سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لی۔چک نمبر278ج ب کے عدنان شفیق کے گھر کے باہر باندھا بکرامالیت 65ہزارروپے چوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر336ج ب کے شان علی کے زرعی رقبہ پر نامعلوم چور داخل وہ ئے اور وہاں سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔اورکامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلا ع تھانہ سٹی ونواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے ۔




