فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار۔ گینگ کا سرغنہ عابد ساتھیوں افتخار ،عبادت اور ساجد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے نقدی ، موبائلز کل 7لاکھ کی ریکوری کر لی گئی ہے۔ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔




