وزیراعظم کا دسمبر میں روس کے دورے کا پروگرام

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کے سرکاری دورے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور دیگر اعلی حکام بھی ہوں گے،دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اورروسی صدرولادیمیر پیوٹن کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گیجن میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، خطے کی صورت حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران ماسکو میں پاک روس بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں