چکن بیف کے ریٹس کم ہوٹلوں کے کھانے مہنگے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)چکن بیف مٹن کے ریٹس کم تیار کردہ کھانے مہنگے ہوٹلوں پر لوٹ مار۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس سلسلے میں موثر کاروائیاں کرے اور ہوٹلوں کو پرائس کنٹرول کے دائرہ کار میں لائے۔منڈی صادق گنج سمیت میکلوڈ گنج منچن آباد اور گردونواح کے ہوٹل مالکان سے بغیر کسی خوف کے شہریوں سے اوورچارجنگ کی انتہا کر رکھی ہے ہوٹلوں پر چکن کا استعمال اور سیل زیادہ ہے چکن کا ریٹ 400 روپے فی کلو تک آ چکا ہے لیکن ہوٹلوں پر تاحال چکن کڑاہی1600 سے 1800 روپے فی کلو دی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں