بیجنگ (شوبز نیوز) پاکستان میں لاوارث ملنے والی لڑکی جو اب چین میں سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے نے اپنے چینی مداح سے شادی کرلی ہے۔چین میں مقیم 20 سالہ پاکستانی نڑاد سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے نے اپنے پاکستانی حسن اور وسطی چین کے صوبہ ہینان کے مخصوص مقامی لہجے کی بدولت چینی سوشل میڈیا پر 18 لاکھ سے زیادہ فالوورز بنالیے ہیں۔




