اسلام آباد(بیوروچیف) چیری ماسٹر پاکستا ن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے کراچی کے پورٹ قاسم کے نیشنل انڈسٹریل پارک میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کرے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فیکٹری کے مقام پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا، 60 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا حامل ہے، کمپنی ملک بھر میں ڈیلرشپ نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے، جسکے تحت 2026میں 7بڑے شہروں میں 10آٹ لیٹس کھولے جائیں گے۔چینی کار ساز کمپنی چیری آٹو، جو چین کی سب سے بڑی گاڑیاں برآمد کرنیوالی برانڈ ہے، دنیا کے 120سے ز ا ئد ممالک میں کام کر رہی ہے، جن میں یورپ، جنوبی امریکا، مشرق وسطی، افریقہ، ایشیا، روس اور آسٹریلیا شامل ہیں۔پاکستان میں چیری ماسٹر اپنی 4 نمایاں ماڈلز، آل نیو ٹیگو کراس، ٹیگو 7، ٹیگو 8 اور ٹیگو 9، مقامی طور پر اسمبل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ تمام ماڈلز پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر آٹو انجینئرنگ کے سی ای او سمیر ملک نے کہا کہ چیری آٹوموبائل لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پا کستان کی آٹو صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔




