فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے چائینز کمپنی گرین کراکری اینڈ ہائو س ویئر نے اپنی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ڈائریکٹر مسٹر تھو ‘ مینجر فلیکس ‘ انجینئر مسٹر ریحان اور فوکل پرسن سلمان کی سربراہی میں پنڈی بھٹیاں اور چنیوٹ کے سیلاب زدگان خاندانوں میں 2.3 ملین کے دو سو سے زائد خوراک ‘ ادویات اور دیگر گفٹس تقسیم کئے ۔ڈائریکٹر مسٹر تھو’ مینجر فلیکس اور دیگر اظہار نے خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان اور چائینہ کی دوستی اور محبتوں کے رشتے لازوال ہیں ‘چین نے ہمیشہ ہر مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں پاکستانیوں کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ کمپنی اپنی بساط سے بڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے گی ۔ ڈائریکٹر مسٹر تھو ‘ مینجر فلیکس نے بعداز ا ں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر موجود خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھی اور مصیبت کی گھڑی میں ہم آپ کیساتھ ہیں۔




