چین کا دنیا کو طویل مدتی بحرانوں سے بچانے پر زور

اقوام متحدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سون لے نے 19 تاریخ کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے 2026 کے انسانی ہمدردی کے اجلاس کے عام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مل کر ٹھوس انسانی ہمدردی کے اقدامات کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سون لے نے کہا کہ موجودہ عالمی انسانی ہمدردی کی صورتحال سنگین ہے، مسلح تنازعات نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور نقل مکانی کو جنم دیا ہے، اور موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات نے متاثرہ آبادی کے بقا کے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ضروریات اور دستیاب وسائل کے درمیان تضاد مزید نمایاں ہو گیا ہے، اس لیے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور مثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سون لے نے کہا کہ انسانی امداد کے فنڈز کا خلا مسلسل بڑھ رہا ہے۔ چین عطیہ دہندگان پر زور دیتا ہے کہ وہ فنڈز فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو حقیقی معنوں میں پورا کریں اور امدادی کوششوں کو تیز کریں۔ امید ہے کہ اقوام متحدہ محدود وسائل کو متوازن انداز میں تقسیم کرے گی اور ان انسانی بحرانوں اور طویل مدتی بحرانوں کی مدد پر توجہ دے گی
جنہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں