جلوسوں کے روٹس پر اینٹی سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکائو

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عشرہ محرم الحرام میں عزاداروں کی سہولت کے لئے تاریخی اقدام کے تحت پہلی بار جلوسوں کے روٹس پر گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ”اینٹی سموگ گنز ” کے ذریعے پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن میں 2اینٹی سموگ گنز بروئے کار لائی جارہی ہیں جو چاروں اضلاع میں جلوسوں کے روٹس پر وقفہ وقفہ سے پانی کا چھڑکائو کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عزاداران کے لئے دیگر سہولیات کے ساتھ گرمی کی شدت کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی بلکہ گردوغبار پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی،روشنی،طبی امداد،میٹھے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں ودیگر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں