لاہور( بیورو چیف) عوام پاکستان پارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اشرافیہ کو ریلیف دینے اور پسے ہوئے طبقات پر مزید بوجھ بڑھانے کی مشق دہرائی گئی ہے ، اشرافیہ کو بزنس کلاس کے سفر میں رعایت ،سپر ٹیکس کی معافی سمیت کئی طرح کا ریلیف دیا گیا ہے جبکہ بجٹ کی وجہ سے غریب کیلئے گھی ، کوکنگ آئل سمیت روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہو جائیں گی ۔ لاہور ڈویژن کے کنوینر شاہین انور گیلانی اور جنرل سیکرٹری رضوان ظفر قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اشرافیہ کو ریلیف دینے کا بجٹ پیش کیا ،اس میں عام عوام کے لئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ۔




