ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ماڈل مویشی منڈی جھنگ کا دورہ،انتظامات پر اظہار اطمینان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹا ک ڈاکٹر حیدر علی خان نے عیدالاضحی انتظامات کے سلسلہ میں ماڈل مویشی منڈی جھنگ اور عارضی سیل پوائنٹ اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے بیوپاریوں اور خریداروں کو فراہم کی جانیوالی ویٹرنری سہولیات اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تعینات سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا معائنہ کیا جبکہ ویٹرنری کیمپس، علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے چچڑ مار سپرے سرگرمیوں اور دیگر احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے جانوروں کی صحت کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں