ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے عہدیداربلا مقابلہ منتخب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن امام بارگاہ روڈ کے الیکشن کے سلسلہ میںامیدوار برائے صدر ضیاالدین اشرف ، نا ئب صدر عدنان رضا قادری، جنرل سیکرٹری شیخ عبداللہ ، فنانس سیکرٹری بلال ارشدنے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر کے ارکان میاں زوہیب سرور، عبدالناصر، مصباح الدین مومن کوکاغذات نامزدگی جمع کروار ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے اس لئے ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کیبنٹ بلامقابلہ منتخب ہوگئی اس موقع پراپنے خیالات کا اظہارنومنتخب صدر ضیاالدین اشرف نے کہاجب لوگوں کے مسائل سے درست طریقہ سے آگہی مل جاتی ہے تومسائل حل ہوجاتے ہے اس پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے ان پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پر پورااترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں ایسوسی ایشن کے کاز کوآگے بڑھانے میں صرف کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں