گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں ،چوروں اور نوسر بازوں نے خاتون سمیت دیگر افرادکومال وزر سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر354ج ب کے حسنین شوکت کے ملازم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ چک نمبر334ج ب کے طیب اوراس کے کزن اسد سے موٹر سائیکل پر سوار دوست سے ملنے جاتے ہو ئے چک نمبر 336ج ب موٹر وے پل کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کرقیمتی موبائل اور8 ہزارروپے نقدی چھین لیا۔چک نمبر345ج ب کے حسنات کی والدہ گھر میں موجود تھی کہ دوران بھیک مانگنے کے بہانے 4عورتیں ان کے گھر میں داخل ہوگئیں اور اس کی والدہ سے ڈیڑھ تولے کی طلائی اشیاء ہتھیا کر فرارہو گئیں۔عابد پارک گوجرہ کے توقیرکی موٹر سائیکل نمبر5444اے ایل کے گلی میں کھڑی کی تھی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر370ج ب کے رضوان کی موٹر سائیکل نمبر5370ایف ڈی آرمہدی شاہ بازار سے چوروں نے چوری کر لی،جلا ل ٹائون کے شہباز کی موٹر سائیکل نمبر1194اے وی پی چوروں نے مسجد کے باہر سے چوری کر لی۔چک نمبر368ج ب کے رضوان مسیح کی موٹر سائیکل سبزی مننڈی سے چوروں نے چوری کر لی۔ وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی،صدراورتھانہ نواں لاہورپولیس کو دے دی گئی ہے۔




