22

ڈاکوؤں نے نوجوان سے رقم چھیننے پر للکارنے والے بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد میں گھر کے باہر بھائی سے رقم چھیننے کے دوران للکارنے پر مسلح ڈاکوئوں نے دوسرے بھائی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رضاآباد بازار نمبر3 گلی نمبر18 کا رہائشی محمد رفیق ساڑھے سات لاکھ کی رقم لیکر گھر آ رہا تھا کہ جب وہ گھر کے باہر پہنچا تو اس کے تعاقب میں آنیوالے دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے روک کر رقم چھین لی تو محمد رفیق کے شور مچانے پر اسکے بھائی ندیم ولد نذیر نے گھر کی بالکونی پر آ کر ڈاکوئوں کو للکارا تو اتھرے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں اسکے سینے میں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں