6

ڈاکو بے قابو،آج پھر وارداتوں کی سنچری ،شہری خوفزدہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رُک سکا’ آج پھر مزید 105 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ 31شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے چار لڑکیوں کو بے آبرو اور تین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی میں اوباش ملزمان علی ذیشان وغیرہ نے عامرہ کنول’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 204 چک کی مقدس بی بی کو ملزمان عرفان اور مقصود وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ 61گ ب کی شیزہ بی بی اور 126 گ ب کی عظمیٰ کو اوباش ملزمان نے گھر گھس کر بے آبرو کر دیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے فیضان کی ہمشیرہ (ن)’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمد علی ٹائون کے خالد کی بیٹی (آ) کو ملزمان مزمل وغیرہ اور ستیانہ کے علاقہ 436 گ ب کے جعفر علی کی ہمشیرہ (آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ نشاط آباد کے علاقہ سیم کے قریب انیس الرحمان سے 16لاکھ مالیت کا کپڑا’ 200 رب کے قریب شاہد علی سے سوتر سے لوڈ رکشہ چھین لیا’ لاری اڈا ٹائراں والی مارکیٹ سے آکاش کی دکان کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل اور سامان چوری’ کچہری بازار کے قریب عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون’ شیخ کالونی کے عبید رضا کے گھر سے 12لاکھ کے زیورات’ لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان’ رشیدآباد کے طیب سے جھپٹا مار کر فون’ شاداب کالونی میں حمید سے 40ہزار روپے’ محمد پورہ میں احسن سے نقدی’ فون’ محلہ عثمان غنی کے ندیم سرور سے 15ہزار روپے’ فون’ غلام محمد آباد سیم نالہ کے قریب رکشہ ڈرائیور شہری عامر کا بیگ لے اُڑا’ بیس لائن کے قریب ارسلان سے 4ہزار روپے’ فون’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے حیدر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ کہکشاں کالونی کی مجیداں بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چور لے اُڑے’ رسول پورہ میں عابد خان کی دکان لوٹ لی’ حاجی آباد کے عامر علی سے 65ہزار روپے’ منصورآباد کے نوید سعید سے نقدی’ فون’ 9 ج ب میں نادیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ بیس لائن کے قریب ندیم سے موٹرسائیکل’ ظفر کالونی کے شہزاد سے نقدی’ فون’ 187 رب کے وحید صابر کے گھر سے بکرے’ جھمرہ روڈ پر عبدالحمید سے نقدی’ فون’ 116 ج ب کے محمود مسیح سے نقدی’ فون’ 153 رب کے عبدالمنان سے موٹرسائیکل چھین لی’ سمن آباد پھاٹک کے قریب رفیق سے 65ہزار روپے’ عزیز ٹائون کے ساجد سے 15سو روپے’ فون’ نثار کالونی میں سبحان سے جھپٹا مار کر پرس’ 30 ج ب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 60 ج ب کے طیب سے 40ہزار روپے’ 57 ج ب کے ارشد علی سے 65ہزار’ لیپ ٹاپ چھین لیا’ 35 ج ب کے عامر طیب کی حویلی سے مویشی’ 58ج ب کے حافظ ابرار سے 3لاکھ چھین لیے’ پیپلزکالونی کے محمد سعید سے نقدی’ فون’ گندا کھوہ کے قریب حسین سلیم سے 25ہزار وطلائی انگوٹھی چھین لی’ 215 رب کے قذافی کے گھر سے 8لاکھ کا سامان لوٹ لیا’ بھٹو کالونی میں زوہیب کا گھر لوٹ لیا’ 240 رب کے اسلم کے ڈیرہ سے مویشی’ 215 رب کے وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ مجاہد ٹائون کے ذیشان رفیق سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے المعیز بٹ سے 5ہزار چھین لیے’ 68ج ب کے کامران علی سے نقدی’ فون’ 233 رب کے عابد حسین سے 10ہزار روپے’ 248 رب کے نوید سے 2ہزار’ 296 رب کے شوکت علی سے 85ہزار روپے’ فون’ 233 رب کے محسن علی سے موٹرسائیکل’ 71 گ ب کے اشرف کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 74 گ ب کے سفیان سے 2ہزار’ 105 گ ب کے عامر سے 25ہزار’ 90 گ ب کے عرفان علی سے 5ہزار’ 436 گ ب کے اﷲ معافی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 39 گ ب کے وارث مسیح کے گھر سے سولر پلیٹس’ 40 گ ب کے شاہد اقبال کی دکان سے کھاد کی بوریاں’ 200 رب کے شاہد علی سے رکشہ چھین لیا’ 76 رب کے عثمان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چور لے اُڑے’ 229 رب میں گل نواز کی دکان سے سگریٹ’ نقدی’ فون’ مکوآنہ کے ریاض کی حویلی سے بھینس چوری’ 106 رب کے شاہد سے موٹرسائیکل چھین لی’ 194 رب کے شرافت سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 409 گ ب کی اشرف بی بی کا گھر لوٹ لیا’ 53 گ ب کے غلام مرتضیٰ کے ڈیرہ سے مویشی’ رحمانیہ روڈ پر ثمران سے موٹرسائیکل’ 497 گ ب کے عامر سے 10لاکھ چھین لیے’ 500 گ ب کے فیضان سے ڈیڑھ لاکھ’ 546 گ ب کے شاہد سے 28ہزار’ قصبہ تاندلیانوالہ کے کاشف سے 40ہزار روپے’ 425 گ ب کی زینت بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ 172 گ ب کے یاسر خان سے 35ہزار’ 477 گ ب کے عزیز الرحمن کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے۔ دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزہ لیتی رہی۔ علاوہ ازیں جیل روڈ پر حمزہ ستار’ ضلع کچہری سے طارق محمود’ نواز ملہی’ ڈگلس پورہ کے شعیب’ صدربازار کے اویس’ حکیماں والا چوک کے نعمان’ جلال ٹائون کے اظہر’ ریلوے کالونی کے شہزاد احمد’ کوہستان اڈا سے صابر حسین’ خالصہ کالج روڈ سے نعمان’ سٹی ٹرمینل سے بوٹا’ مدینہ ٹائون کے ذوالقرنین’ کوہ نور پلازہ سے عمیر’ ادریس’ کینال روڈ پر نعیم قیصر’ گلستان کالونی کے ریاض حسین’ منصورآباد کے عمر حسین’ کھجوراں والا باغ کے گوہر’ بلال نگر کے عابد علی’ دھنولہ سٹاپ کے ظہیر عباس’ 117 ج ب کے رفیق’ 186 رب کے علی رضا’ شہباز شریف پارک سے ارشد’ ناظم آباد کے اﷲ رکھا’ پرتاب نگر کے علی عمیر’ 237 رب کے دلاور حسین’ نورپورہ کے عمیر شوکت’ 209 رب کے لیاقت علی’ 241 رب کے علی رضا’ سدھار منڈی سے بلال حیدر’ 67 ج ب کے رمضان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑ نہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں