فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستا ن پیپلز پار ٹی کی رہنما امائمہ افتخار خاںنے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدلقدیرخان کی چوتھی برسی پر ہر پاکستانی سلام عقیدت پیش کر رہا ہے مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خاں ایٹم بم کے خالق پاکستان کے دشمنوں کیلئے خوف کی علامت تھے،عالم اسلام کے ہیرو امت مسلمہ کے دلوں کی دھرکن تھے، پاکستان کے ایٹمی اسلامی افق پر چمکتا ہوا روشن ستارا ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ تھی ،پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے معمار محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کی ناگہانی وفات پر اہل پاکستان ہی نہیں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میںتمام جیالے دلی صدمے سے رنجیدہ تھے ،انہو ں نے کہا کہ پہلی ایٹمی اسلامی قوت پاکستان کے معمار ڈاکٹر قدیر خان اور جوہری پروگرام کے بانی شہید قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے دی جانیوالی گراں خدمات کو پاکستا نی قوم کا ہر فرد کبھی بھلا نہ سکے گا پیپلز پارٹی کی رہنما امائمہ افتخار خاںنے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ تاریخ میںگمنام ہی رہ جاتیں ہیں۔




