ڈاکٹر قدیر جیسے لوگ صدیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محسن پاکستان نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی چوتھی برسی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی سٹی کے نائب امیر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 میاں عبدلستار بیگا نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں انکی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھیجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کونا قابل تسخیر بنایا۔ قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کیا وہ حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کے ہیرو تھے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کردار پاکستان کی آزادی وخودمختاری کی ضمانت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں