ڈاکے،چوریاں عام،مزید92وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 92 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ سیف آباد کے محمد حسن کی اہلیہ (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، پیپلز کالونی کے علاقہ فیصل ہسپتال کے قریب شاہدہ کی بیٹی (و)کو شعیب وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ ایڈن ایگزیکٹو کے نبیل کی ہمشیرہ (ز) کو احمد وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ198ر ب کے مشتاق مسیح کی بیٹی (ش) کو ملزمان شہروز وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ مغل پورہ کے طلحہ کی اہلیہ (ز) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ225ر ب کے زبیر کی اہلیہ (ف) کو دو بچوں سمیت نامعلوم، سمندری کے علاقہ قصبہ سمندری کے اکرم کی بیٹی(م)کو نامعلوم ملزمان، غلام محمدآباد کے علاقہ رشید آباد کے نذر علی کا بیٹا زوہیب، رضا آباد کے علاقہ احمد سٹی کے عبدالقیوم کا بیٹا یعقوب، ڈجکوٹ کے علاقہ 262ر ب کی عالیہ بی بی کا خاوند اقبال اور ساندل بار کے علاقہ137ج ب کی یاسمین کا بیٹا احمد گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے جبکہ اسلام نگر کے رزاق سے75ہزار و فون، لاری اڈا کے قریب عدنان کی دکان سے 10لاکھ کا سامان چوری، ریلوے روڈ کے ارشد سے37ہزار وفون، جج والا کے آصف علی سے 50ہزار وفون، شہباز ٹائون کے قریب صائم سے جھپٹا مار کر فون، سیف آباد کے علی رضا سے نقدی وفون، لیاقت ٹائون میں عاصم کے گودام کا صفایا کر دیا’ امین پور بازار کے باہر احمد سے جھپٹا مار کر فون، نیوی چوک کے ندیم کی دکان سے70ہزار کا سامان، محمدی چوک کے ارحم سے 6ہزار وفون، کشمیر روڈ پر غلام مرتضیٰ کی دکان سے 6لاکھ کی بیٹریاں چوری، اعظم آباد میں عمران کی اہلیہ سے زیورات ونقدی، رضا آباد کے ظفر اقبال سے 12ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر شفیق احمد کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، احسان ٹائون کے عامر سے 10ہزار وفون، ارشد ٹائون کے زبیر سے 45ہزار لوٹ لئے’ ڈی گرائونڈ کے قریب دلبر سے جھپٹا مار کر فون، نور پور کے اسد سلیم سے نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر زمان علی سے نقدی و فون، افغان آباد کی طاہرہ سے جھپٹا مار کر پرس، دستگیر کالونی کی کلثوم سے جھپٹا مار کر فون، ملک پور کے ناصر سے 12ہزار و فون، سمال اسٹیٹ کے معظم علی سے نقدی و فون، 6ج ب کے اسد کے گھر کا صفایا کر دیا، ظفر کالونی کے مختار سے نقدی و فون، 156ر ب کے ابوبکر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،163ج ب کے کاشف کی حویلی سے مویشی، جنڈنوالہ روڈ پر فیضان سے نقدی و فون، نواز پارک کے یاسر اسماعیل کا گھر لوٹ لیا’ برکت پورہ کے قریب عبدالغفور سے 65ہزار وفون، پیپلز کالونی نمبر2سے پرویز حسین سے نقدی و فون،29ج ب کے عمار علی کے گھر سے 2بکرے، 84گ ب کے علی رضا سے 12ہزار و فون، منصور آباد کے اصغر علی کی دکان سے بیٹریاں،215ر ب کے عمیر سے نقدی و فون، نیتھڑی روڈ پر ولیدسے موٹر سائیکل نقدی و فون، 215ر ب کے شکیل احمد کے گھر سے سامان چوری، 67ج ب کے جاوید سے نقدی وفون، پل شہروآنہ کے حسنین سے 3لاکھ،125 گ ب کے رائے نذر کے گھر سے لاکھوں کا سامان،64گ ب کے فیض سے سوا لاکھ،105گ ب کے عاطف بشیر سے نقدی وفون، 107گ ب کے ذوالفقار علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 109گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل،353گ ب کے ندیم سے 20ہزار،567گ ب کے فخر اللہ سے 45ہزار و فون، 583گ ب رضوان حیدر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 90گ ب کے اشفاق سے موٹر سائیکل،34گ ب کے ضیاء اللہ سے 9ہزار وفون، 281گ ب کے اکرام سے 75ہزار و فون،275گ ب کے ہاشم علی سے موٹر سائیکل، 103ر ب کے امتیاز سے60ہزار، AAسپیننگ مل کے قریب زوالکیف سے 35ہزار،77ر ب کے مزمل سے 10ہزار، 73ر ب کے بابر علی کے گھر سے 2بکرے،109ر ب کے لیاقت علی سے19ہزار، 107ر ب کے غلام فرید سے 5ہزار و فون، 69ر ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری،411گ ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری، 411گ ب کے افضل کی حویلی سے مویشی،452گ ب کے نصیر احمد سے نقدی و فون، جلی فتیانہ کے اکبر علی کا گھر لوٹ لیا۔498گ ب کے عبدالرزاق سے 5لاکھ نقدی و زیورات، 138گ ب کے ندیم سے موٹر سائیکل،470گ ب کے ریاض کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لی، بسم اللہ ٹائون سمندری کے وحید سے 84ہزار، 467گ ب کے سمیع اللہ کی اہلیہ سے زیورات و نقدی، 463گ ب کے رمضان سے 30ہزار، 227گ ب کے اشرف سے 80ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں ماڈل ٹائون کے عمر علی، محمد پورہ کے بلال، اقبال ٹائون کے انعام، غلام محمد آباد کے ناصر، تیزاب مل چوک سے کاشف، پیپلز کالونی کے عبدالرحمن، کوہ نور پلازہ سے دانش، کوہ نور سٹی کے یعقوب’ نعمت کالونی کے شفیق الرحمان، گٹ والا پارک سے علی رضا، نشاط آباد کے ساجد، نتھو چک سے اقدس، محمد علی سٹریٹ سے صابر صدیق، سمن آباد ٹیکنیکل کالج سے عاقب علی، قصبہ تاندلیانوالہ کے شفقت جاوید، 620گ ب کے سبطین علی، تحصیل ہسپتال سمندری سے آصف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں