ڈرائیونگ لائسنس میں شفافیت لانے کیلئے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے ٹریفک پولیس نے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ اب نااہل، سفارشی یا رشوت کے ذریعے لائسنس حاصل کرنے والوں کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز پر نئی ٹیکنالوجی کے تحت گاڑیوں میں سنسرز اور کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس نظام کے ذریعے ٹیسٹ کے دوران امیدوار کی ہر غلطی خودکار طریقے سے سسٹم میں ریکارڈ ہو جائے گی، جس سے انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام سنٹرز پر ٹیسٹنگ کے لیے نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں اندرونی و بیرونی کیمرے اور جدید سینسرز نصب ہوں گے۔ اسکے علاوہ بائیو میٹرک حاضری کے ذریعے بھی ٹیسٹنگ کے عمل کو شفاف اور قابل اعتماد بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں