ڈراموں میں اصلاحی پہلو کا ہونا ضروری ہے’ عفت عمر

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان عفت عمر نے شوبز انڈسٹری سے فاصلہ اختیار کرنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب اپنے ہی پیسے فقیروں کی طرح مانگنے پڑیں تو بہتر ہے کہ انسان خود کو اس ماحول سے الگ کرلے۔عفت عمر نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے دوران ڈراما انڈسٹری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔عفت عمر کا کہنا تھا کہ ڈراما ایک ایسا میڈیم ہے جو پورا خاندان مل کر دیکھتا ہے، اس لیے ڈراموں میں اصلاحی پہلو کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ان کے مطابق انڈسٹری میں اچھا اور برا دونوں طرح کا کام ہورہا ہے، تاہم اچھے کام کی شرح تقریبا 40 فیصد ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں، حتی کہ انہوں نے آج تک اپنا بھی کوئی ڈراما نہیں دیکھا، کیونکہ جب وہ ڈراما دیکھتی ہیں تو کیمرے کے پیچھے ہونے والے واقعات کو بخوبی سمجھ لیتی ہیں کہ کس وقت اداکار غصے میں ہے یا منظر کے دوران کیا کچھ پیش آرہا ہے۔ان کے مطابق اب چونکہ موبائل فون بھی ہاتھ میں آگیا ہے، اس لیے وہ اس پر بہتر اور زیادہ دلچسپ چیزیں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں