چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات مکمل شیخ شکیل ادریس بلا مقابلہ صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن چنیوٹ کے انتخابات شیخ نعیم ہاکی اسٹیڈیم سیٹلائیٹ ٹاون میں انعقاد کیا گیا جس میں شیخ شکیل ادریس بلا مقابلہ صدر اور محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری۔معظم اشرف بلامقابلہ چیئرمین جبکہ میاں یوسف خیالی وائس چیئرمین ،چوہدری محمد عارف سندھو سینر ناب صدرمنتخب ہو گئے اس موقع پر سید منصور ناصر اوبزرور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے لاہور سے خصو صی شرکت بھی کی سید منصور ناصر نے انتخابات مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا اس موقع پر سیاسی۔ سماجی و شہری حلقوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی کامیاب امیدواروں کی جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور لوگوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔




