گوجرہ(نامہ نگار)اوباش ڈسپنسر کی دوائی لینے آ ئی دس سا لہ بچی سے زیادتی کی کوشش ۔ چک نمبر 518 گ ب کی نسرین بی بی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ چک نمبر 162 گ ب کے غلا م مر تضی نے انکے گائو ں میں کلینک بنا رکھا ہے جہا ں پر اسکی دس سا لہ بیٹی انیتا دوائی لینے کیلئے اس کے کلینک پر گئی جہا ں پر غلا م مر تضی نے بچی کو پکڑ کر اس سے زیادتی کی کو شش کی۔




