ڈولفن اسکواڈ کی کارروائیاں،مختلف جرائم میں ملوث7ملزمان گرفتار

لاہور (بیورو چیف)لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ،ڈولفن سکواڈ نے مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جن پر مجموعی طور پر451 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کو باٹا پور، نواں کوٹ، نشتر، مصری شاہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ اور سنیپ چیکنگ کے دوران یہ کارروائیاں کیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں اور مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان میں علی کیخلاف 83، عمر کے خلاف72، وسیم کیخلاف 37مقدمات درج ہیں، جبکہ عمران کیخلا ف 48، کاشف کے خلاف 36، احتشام کے خلاف 89اور شیریں کے خلاف 86مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں جیسے تھانہ داتا دربار، نشتر کالونی، ساندہ اور باٹا پور کے حوالے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ٹیمیں کرائم ہاٹ اسپاٹس اور کرائم پاکٹس پر ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھیں گی تاکہ لاہور میں جرائم کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں