ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر عباس میلہ کا پیر محل کا تفصیلی دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل پیر محل میں ترقیاتی اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے پیر محل کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد زاہد اقبال اور چیف آفیسر فاطمہ سلیم بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مسافر خانہ کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم کا دورہ کرتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل کرنے اور نوجوانوں کو بہتر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کے دورے کے دوران انہوں نے میٹرک امتحانات کے انتظامات، سکیورٹی اور نقل کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا اور شفاف امتحانی عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اسپیشل ایجوکیشن سکول، مرکزی قبرستان، پیرا آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں