59

ڈکیتی میں قتل ہونیوالے دلہا کے گھر CPO کی آمد

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی تھانہ ستیانہ کے علاقہ چک نمبر 39 گ ب شادی والے گھر میں میں دوران ڈکیتی قتل اور زخمی ہونے والے بھائیوں کے گھر آمد،مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ 3 کس نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر تنویر سے موبائل فون اور سائل(تنویر) کے بھائی عمیر سے طلائی انگوٹھی و شناختی کارڈ وغیرہ چھین لئے ہیں جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی،جس کے نتیجہ میں دولہا عمیر جان بحق ہو گیا جب کہ اسکے دونوں بھائی اویس اور تنویر مضروب ہوگئے ہیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد رضوان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) محمد اجمل،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن عابد ظفر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق اور ایس ایچ او تھانہ ستیانہ میاں علی اکبر ہمراہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے،اور PFSA ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے۔پولیس نے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ نمبر 879/23 بجرم 394/302 ت پ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس پی جڑانوالہ ڈویژن عابد ظفر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں سی پی او نے جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں