ڈیزل سستا،ٹرینوں کے کرائے جوں کے توں برقرار

لاہور (بیوروچیف) ڈیزل سستا، ریلوے کرائے جوں کے توں برقرار، ڈیزل میں 14 روپے فی لٹر کمی، ریلوے کو روزانہ 49 لاکھ کی بچت، ریلوے نے ایندھن سستا ہونے کا فائدہ مسافروں کو منتقل نہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیزل نرخوں میں 14روپے فی لٹر کمی کے باوجود ریلوے کرائے کم نہ ہو سکے، ریلوے روزانہ 3 لاکھ 50ہزار لٹر ڈیزل استعمال کرتا ہے۔ ڈیزل نرخوں میں کمی سے ریلوے کو یومیہ 49لاکھ روپے کی بچت ہوئی،بچت کے باوجود مسافر و گڈز ٹرینوں کے کرائے 18جولائی 2025 کے ریٹس پر برقرار ہیں۔ کرائے 284روپے فی لٹر ڈیزل کی بنیاد پر مقرر ہیں، موجودہ نرخ 265 روپے ہے ،ڈیزل میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 18.7 روپے فی لٹر کمی ہوئی مگر فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں