فیصل آباد (پ ر) ڈی ٹائپ کالونی 5 نمبرسٹاف کو جلد جدید آلات سے مزین ہسپتال کا تحفہ دیں گے’ یہاں کے لوگوںکو علاج معالجے کیلئے سول یا الائیڈ ہسپتال نہیں جانا پڑے گا’ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے صاحبزادے بیرسٹر میاں آفاق طاہر ڈی ٹائپ کالونی میں ماڈل بازار کی افتتاحی تقریب میں شریک لوگوں سے کیا’ اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری آصف راول’ رانا طاہر شہزاد’ ملک عامر اسلم’ رانا اشفاق علی’ عبدالرحمن’ چوہدری صدیق منج’ چوہدری کاشف’ میاں فرخ فری’ میاں آصف’ مرزا عبداللہ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی’ چوہدری عابد شیرعلی اور میاں آفاق طاہر نے کہا کہ پی پی 115 میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اور میاں محمد نواز شریف کے شیر سابق ایم پی اے یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں’ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ آپ ایک مخلص’ نڈر اور عوامی نمائندے میاں طاہر جمیل کو کامیاب کروائیں اور ان کی انتخابی مہم کو اپنی انتخابی مہم سمجھ کر چلائیں’ میاں طاہر جمیل کی کامیابی آپ لوگوں کی کامیابی ہے’ انشاء اللہ ماضی کی طرف آئندہ بھی آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمارے شہر فیصل آباد پر مہربان ہیں’ الیکٹرو بسز فیصل آباد کی سڑکوں پر رواں دواں ہو چکی ہیں جس میں بزرگ’ سٹوڈنٹس اور خواتین مفت محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین چلانے کا بھی اعلان کر دیا ہے’ وہ بھی بہت جلد فیصل آباد میں چلنی شروع ہو جائے گی’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی کئے ہیں۔




