صفدرآباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے تھانہ مانانوالہ میںکھلی کچہری لگائی ۔ایس ڈی پی او صفدرآباد خالد حسین تارڑ،ایس ایچ او مانانوالہ شاہ فیصل ، ایس ایچ اوصفدرآباد لطیف گجر ،تھانہ محرر،تفتیشی افسران اور تمام ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔بلال ظفر شیخ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھانصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے تھانوں میںمریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرکھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین ترجیح ہے۔




