فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا 4شہریوں کے ساتھ اڑھائی کروڑ کا فراڈ،ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق ملت ٹائون پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے محبوب نثار نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عمران جاوید نے کاروبار کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ35لاکھ رقم لیکر ہڑپ کر لی، اچکیرہ کے رہائشی ظفر عباس کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم عاطف نے کاروبار کیلئے50لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، جبکہ ولی پورہ کے رہائشی گلزار احمد نے بتایا کہ وہ وائٹل فلور ملزکا نمائندہ ہے اور ملزم اخلاق احمد ریکوری کی کام کرتا تھا کہ اس نے مختلف پارٹیوں سے 30لاکھ کی رقم اکٹھی کر کے ملزم کے اکائونٹ میں جمع نہ کروائی، علاوہ ازیں حسیب شہید کالونی کے رہائشی بلال اصغر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا ملزمان آغا ظہیر الدین وغیرہ کیساتھ رقبہ خریدنے کیلئے 6کروڑ کا سودا طے ہوا تو اس نے 45لاکھ کی رقم ٹوکن بیعانہ ادا کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے رقبہ دینے سے انکار کر دیا رقم واپس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




