کاروباری تنازعات پر4شہریوں کیساتھ سوا پانچ کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری تنازعات پر چالاک ملزمان کا4شہریوں کیساتھ سوا پانچ کروڑ کا فراڈ، رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے غلام محی الدین نے بتایا کہ پنیر اور دیگر ڈیری مصنوعات کا کاروبار کرتا ہوں اور اسی دوران اس کے واقف کار ملزم حبیب الحسن نے3کروڑ 58لاکھ کا مال خریدا بعد ازاں رقم کے بدلے چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، سوساں روڈ کے رہائشی عمران سرور نے بتایا کہ اس کے جاننے والے پراپرٹی ڈیلر عمران نے فرنٹ پر پلاٹ خریدنے کیلئے ایک کروڑ سے زائد رقم دی بعد ازاں ملزم نے پلاٹ لیکر دیا نہ رقم واپس کی، حاجی آباد کے رہائشی محبوب نے بتایا کہ اس سے ملزم عمران نے 32لاکھ سے زائد کی رقم کی لکڑی خریدی کہ بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا ، علاوہ ازیں روشن والا پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے عمر فاروق نے بتایا کہ ملزم حسن سے کاروبار کیلئے25لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی ، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدما ت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں