سرگودھا (بیوروچیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن جہانزیب اعوان نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں، تجاوزات کے بعد کی صورتحال اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے اپنے دورے کا آغاز گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کے معائنہ سے کیا۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز کے رکن کرنل ریٹائرڈ افتخار اور پرنسپل ڈاکٹر وارث فاروقہ نے انہیں بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کارڈیالوجی کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پانچویں فلور کی فنشنگ جاری ہے۔ کیفے ٹیریا اور رہائشی عمارت مکمل ہو چکی ہے۔




