1

کار موٹروے سے نیچے جاگری’1جاں بحق’2زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) تیز رفتار کار موٹروے سے نیچے جاگری’ ایک شخص جاں بحق’ 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ نیند کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا’نیو سٹی ملتان کا رہائشی 35سالہ علی حیدر ولد ناصر علی موقع پر دم توڑ گیا’33سالہ محمود الرشید ولد محمد اشرف اور26سالہ محمد شکیل ولد محمد رمضان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122نے نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں